مسلم لیگ ن میں جمہوری روایات کا فقدان ہے: رپورٹ -
The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ ن میں جمہوری روایات کا فقدان ہے: رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے جاری کردہ سروے کے مطابق ملک میں موجود سیاسی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن میں جمہوریت کا سب سے فقدان ہے جبکہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے زیادہ جمہوری پارٹی ہے۔

پلڈاٹ کی رپورٹ ملک میں متحرک تمام بڑٰی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لے کرمرتب کی گئی ہے، اوراس کے مطابق صورتحال گزشتہ سال کی نسبت دال 2015 میں زیادہ خراب رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ انتخابات کے ذریعے قیادت کا انتخاب، مجلسِ شوریٰ اورمجلس عاملہ کی باقاعدہ ملاقاتیں اورموروثی سیاست کی روک تھام وہ عوامل ہیں جن کی بناء پر جماعت اسلامی کوملک کی سب سے زیادہ جمہوری جماعت قراردیاگیا ہے۔

جماعت اسلامی میں ایک تاریخ ساز تبدیلی اکتوبر 2015 میں آئی جب پارٹی کے آئین میں ترمیم کرکے مجسِ شوریٰ کی دس نشستیں خواتین کے لئے مخصوص کی گئیں۔ جماعت اسلامی میں جماعتی قیادت کے لئے باقاعدہ انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوتے اور نہ ہی کسی کو الیکشن کمپئین کرنے کی اجازت ہےبلکہ شوریٰ میں موجود ارکان قیادت کا انتخاب کرتے ہیں تاہم اس سے جماعت کی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی جماعتی سطح پرجمہوری اقدارمیں سب سے نیچے ہے جس کی وجہ جماعتی سطح پر انتخابات کا فقدان اور پارٹی کے قیام سے اب تک ایک ہی شخصیت کے ہاتھ میں قیادت کا رہنا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں