اسلام آباد: شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر4 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بجٹ سیشن سے پہلے ہوگا، بجٹ اجلاس کی حکمت عملی اور تجاویزکوحتمی شکل دی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی آج شام طلب کیا گیا ہے، بجٹ پیش ہونے کے فوری بعد اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس شام 7 بجے اپوزیشن چیمبرپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، بجٹ کا جائزہ اورجوابی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
پی ٹی آئی حکومت اپنا پہلا بجٹ آج پیش کرے گی
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنا پہلا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی، ترقیاتی بجٹ کا حجم 18 سو ارب روپے سے زائد متوقع ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ تجاویز کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔