The news is by your side.

مسلم لیگ کے منحرف ارکان کے استعفوں کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے تین منحرف ارکان کے استعفے اسپیکر آفس کو موصول ہوگئے ہیں لیکن تینوں ارکان کی طرف سے باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

جن منحرف اراکین کے استعفے اسپیکر آفس کو موصول ہوئے ہیں ان میں خسرو بختیار، مخدوم زادہ باسط بخاری اور طاہر بشیر چیمہ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے معاملے نے حکمران جماعت کے اندر ایک بحران کی شکل اختیار کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفوں کی باضابطہ تصدیق کے لیے تینوں اراکین کو آج اسپیکر قومی اسمبلی نے طلب کیا تھا۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے قانون کے مطابق اسپیکر کے لیے یہ اطمینان کرنا ضروری ہے کہ آیا قانون سازوں نے استعفیٰ کسی دباؤ کے تحت تو نہیں دیا ہے جس کے لیے ان سے براہ راست تصدیق کی جاتی ہے۔

ن لیگ کا بحران شدت اختیار کرگیا، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان مستعفی

ذرائع کے مطابق تینوں ایم این ایز نوٹس کے باوجود اسپیکر کے پاس حاضر نہیں ہوئے جس کی وجہ سے استعفوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری طرف اراکین نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج مصروفیت کے باعث حاضر نہیں ہوئے، انھیں کوئی اور وقت دیا جائے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے چھ ارکان قومی اسمبلی اور دو ارکان صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں