تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

‘امید کرتا ہوں پی ٹی آئی حکومت جاتے ہوئے بگاڑ پیدا نہیں کریگی’

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ امید کرتاہوں پی ٹی آئی حکومت جاتے ہوئے بگاڑپیدا نہیں کریگی اور بطوراپوزیشن لیڈرعمران خان ورکنگ ریلیشن قائم کرینگے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 3اپریل 2022 کو حکومت نے آئین شکنی کی تھی کل سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا وہ سنہری حرف سےلکھا جائیگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے اجلاس وہی سے ہوگا جہاں چھوڑا گیا تھا، امید کرتا ہوں اسپیکر اور تمام عملہ پرامن طریقےسے ووٹنگ کرائےگا اور ایوان میں منتخب نمائندے اپنی اکثریت کا اظہارکرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل عدلیہ نے اتفاق رائے سے آئین کی بالادستی کوقائم رکھنے کا فیصلہ کیا، یہ حکومت یا اپوزیشن کی لڑائی نہیں بلکہ عوام کی امنگوں کا فیصلہ ہے، آئین اور اس کی بالادستی کو سب نے تسلیم کرنا ہے کیونکہ آئین ہی ملک وقوم اور ریاست کا ترجمان ہوتا ہے، ریاست کے نظام کو ڈیفائن کرتا ہے،شہریوں کے حقوق کا ضامن ہوتا ہے اور وسائل کے استعمال کی حدود متعین کرتا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری سیاست اور نظریات جدا ہوسکتے ہیں مگر ہم سب کی پہچان پاکستان ہے، ہم سب کسی بھی جماعت سے ہوں پہلے پاکستانی ہیں، ہمیں ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے تو اداروں کا احترام واجب ہے، یہ پاکستان کیلئے سنہری موقع اور یہ ایک قومی جرگہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان بطورکھلاڑی شکست کو جمہوری اندازمیں قبول کرینگے اور بطور اپوزیشن لیڈر ورکنگ ریلیشن قائم کرینگے اور اسی کے ساتھ یہ بھی توقع کرتا ہوں کہ عدلیہ کیخلاف مہم پرعمران خان نوٹس لیں گے۔

Comments

- Advertisement -