مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں لگتا ہے وہ بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ عمران نیازی بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں لگتا ہے وہ بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں۔
عمران نیازی جتنی بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں لگتا ہے کہ وہ بھارتی وزارت خارجہ کے PRO ہیں-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 9, 2022
لیگی رہنما نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ آج عمران خان ایک طرف اور تمام جمہوری قوتیں دوسری طرف ہیں وہ جنہوں نے 2018 میں مجموعی طور پر70 فیصد ووٹ لیے تھے۔
آج عمران خان ایک طرف ہے اور پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں دوسری طرف ہیں جنہوں نے 2018 کے انتخابات میں مجموعی طور پہ 70 فیصد ووٹ لئے تھے- عمران نیازی کے بقول یہ 70 فیصد غدار ہیں وہ اکیلے محب وطن ہیں- جو شخص ایسا دعوی کرے اس کی ذہنی کیفیت کے بارے میں کچھ کہنا فضول ہے-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 9, 2022
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کے بقول یہ 70 فیصد غدار ہیں وہ اکیلے محب وطن ہیں، جو شخص ایسا دعویٰ کرے اسکی ذہنی کیفیت پر کچھ کہنا فضول ہے۔