ن لیگ کے رہنما عطااللہ تارڑ ڈسکہ سے گرفتار

مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کو ڈسکہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عطااللہ تارڑ ضمنی الیکشن کی مہم کیلئےڈسکہ میں موجود تھے، عطااللہ تارڑکےخلاف کوئی کیس،کوئی ریفرنس نہیں اور وہ انتخابی مہم چلارہےتھے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاری ثبوت ہے کہ حکومت کو عوام نے مستردکردیا، پنجاب حکومت ضمنی الیکشن میں ناکامی سے خوفزہ ہے میں سمجھتی ہوں پنجاب پولیس نے عطاتارڑ کو اغواکیاہے بغیر اریسٹ وارنٹ عطاتارڑ کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ان لوگوں نے انتخابی مہم چلانے کو جرم بنادیا ہے سیاسی مخالفین کیخلاف جھوٹا کیس بنانے والوں سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے، مریم عطاتارڑ کو فوری طورپر رہا کیاجائے۔
خیال رہے این اے 75 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 19 فروری کو سجے گا ، علی اسجد ملہی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔