The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف اور مریم نواز کسی بھارتی سے نہیں ملے، محمد زبیر

لاہور : مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز اورمریم نواز نے بھارتی لابی سے ملاقات نہیں کی، یہ بالکل جھوٹ ہے،ایسی سیاست کی مذمت کرتے ہیں، الزامات واپس نہ لئے تو قانونی نوٹس دینے کا حق رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اورمریم نواز کا ترجمان مقرر کیاجانا اعزاز ہے، پارٹی کامجھ پر بھروسہ ہے،یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سے جدوجہد کاآغاز ہوچکاہے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد ہوگی، حکومتی پریس کانفرنسز کاسلسلہ نوازشریف کی اے پی سی تقریر سےشروع ہوا، نوازشریف کی تقریر کےبعدسے ن لیگ،اپوزیشن سپورٹرزمیں خوشی کی لہر شروع ہوئی، مریم نواز تمام سیاستدانوں میں زیادہ مقبول ہیں اور نوازشریف نے دھوار دھار تقریریں کیں ،جس کی مثال نہیں ملتی۔

مسلم لیگ ن کے ترجمان نے کہا کہ شیخ رشید کو سیاست میں 50سال ہوگئے، شیخ رشید عدالت کی دھمکیاں دیتے ہیں، لاکھ اعتراض ہوسکتے ہیں مگر کبھی غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں بانٹیں، نوازشریف ، مریم نواز یا میں ہم سب اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا عام آدمی ، نوازشریف نے پاکستان کی خدمت کی اس کیلئےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے نوازشریف پر بھارت 4.9ارب بھیجنے کاالزام لگایا، ڈھائی سال گزر گئے نیب نے جوالزام لگایا وہ کہاں گیا، نواز شریف کسی انڈین سے نہیں ملے اور نہ ضرورت ہے ، شبہاز گل اور شیخ رشید و دیگر نے کہا بھارتیوں نے مریم نواز سے ملاقات کی، مریم نواز اور نواز شریف پر الزامات کیخلاف قانونی نوٹس دیں گے۔

محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ 16اکتوبر کو گوجرنوالہ جائیں گی، ہم پرامید ہیں کہ پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہم سیاسی طور پر لڑیں گے اور بھرپور انداز میں لڑیں گے، دو بیانیوں کی باتیں ختم ہوچکی صرف نوازشریف کا بیانیہ ہے، نوازشریف بولیں گے اور کوئی چپ کرانے کی کوشش نہ کرے، باہر نکلیں گے سڑکوں پر جائیں گے ہر وہ چیز کریں گے، جوآئینی حق ہے۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈر شپ نے کہا ہے علاج مکمل ہونےتک نوازشریف لندن میں رہیں، 2سال سے ن لیگ کو توڑنے کی کوشش کی گئی ،سب ختم ہوگیا، نوازشریف بھرپور انداز میں سیاست کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں