تازہ ترین

‘حکومت کالعدم ٹی ٹی پی سے بات کرتے ہوئے اے پی ایس کے بچوں کو ذہن میں رکھیں’

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے قبل سب کو اعتماد میں لیتے تو اچھا تھا ، ٹی ٹی پی سے بات کرتے ہوئےاے پی ایس کےبچوں کو ذہن میں رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سال سے بیڈ گورننس سے عوام کو تکلیف دی گئی ، پنجاب کی بڑھتی ترقی کو روک کر پنجاب پر ظلم کیا گیا، ن لیگ کا قافلہ حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف ہے.

شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف روبہ صحت ہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے

ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے قبل سب کو اعتماد میں لیتے تو اچھا تھا ، ٹی ٹی پی سے بات کرتےہوئےاے پی ایس کےبچوں کو ذہن میں رکھیں ۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا ٹی ٹی پی آئین ہماری طرز سیاست سے مطمئن ہیں یا آئین کو مانتے ہیں۔

Comments