پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی مزید وکٹیں گرا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی نے حریف جماعت کی مزید وکٹیں گرا دیں.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں‌ ن لیگی ارکان کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، مزید ارکان اسمبلی عمران خان سے آن ملے.

بھکرسے ایم این اے افضل ڈھانڈلا اور نارووال سے میاں رشید پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، دونوں رہنماؤں نےعمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا.

بھکر سے اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر چھینہ اور عامر شاہانی بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے، نارووال سے رکن صوبائی اسمبلی اویس قاسم بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے کپتان سے آنے ملے.

سرگودھا سے ممتاز سیاسی شخصیت میاں رشید نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے.

پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے شمولیت اختیار کرنے والی تمام شخصیات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں مبارک باد دی اور اگلے انتخابات کے لیے تیاریاں‌ کرنے کی ہدایت کی.

تجزیہ کاروں کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے سلسلے میں‌ تیزی آئی ہے اور نگراں حکومت کے قیام کے بعد اس میں‌ اضافہ متوقع ہے.

خیال رہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے کچھ روز قبل پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا اعلان کیا تھا.


پی ٹی آئی کا 100 روز میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عزم خوش آئند ہے، خسرو بختیار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں