The news is by your side.

Advertisement

‘ن لیگ الیکشن ہار چکی، پی ٹی آئی 8ہزار ووٹوں سے کامیاب’

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ن لیگ الیکشن ہار چکی ہم ‏‏8000 ووٹوں سےانتخاب جیتے۔

مریم نواز کے دورہ سیالکوٹ ردعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نواز ڈسکہ آئیں مگر ‏شہیدوں کے گھر جانے کی زحمت نہ کی،مریم جانتی تھیں شہدا کے لواحقین ان کا استقبال کس ‏طرح سےکریں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نے موقف اپنایا کہ کارکنان تحریک انصاف نے خود شہید کرائے میں نے ‏چیلنج کیا تھا دعویٰ درست ہے تو شہدا کے گاؤں تشریف لائیں، مریم نواز جانتی ہیں کہ ان کے ‏جھوٹ پکڑے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم جاوید بٹ کیپٹن صفدر کا فرنٹ مین تھا، کیپٹن صفدر اور مرکزی ملزم ‏کی تصاویر نشر ہو رہی ہیں انتشارکی سیاست ن لیگ کا وتیرہ ہے، ہمدردیاں لینےکیلئےآج لاشوں ‏پرسیاست کی گئی۔

معاون خصوصی نے کہ کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ الیکشن ہار چکی ہم 8000 ووٹوں سےانتخاب ‏جیتے،الیکشن کمیشن سےمطالبہ ہےپی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں