تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

مسلم لیگ ن کی اکثریت نےعدم اعتماد کو فوری الیکشن سے مشروط کردیا

لاہور : مسلم لیگ ن کی اکثریت نےعدم اعتماد کو فوری الیکشن سےمشروط کردیا ، نوازشریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے رائے مانگی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی اکثریت نے عدم اعتماد کو فوری الیکشن سےمشروط کردیا اور کہا محض تبدیلی نہیں بلکہ شفاف الیکشن کی ضمانت پر عدم اعتماد ہو۔

ذرائع نے بتایا تین رہنماؤں نے ان ہاؤس اور عدم اعتماد کی مخالفت کی،رہنماؤں نے آرا دی کہ ایسےکھیل کاحصہ نہیں بنناچاہیےجس سےساراملبہ ہمارے اوپر آجائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےپارٹی کےاہم رہنماؤں سےواٹس ایپ پررائےمانگی تھی، جس کے بعد ن لیگ کے14سینئر رہنماؤں نےنوازشریف کو اپنی رائےسے آگاہ کیا۔

ذرائع لیگی رہنما نے کہا پہلے نمبرز تو پورے کرلیں پھر ایسا بڑا قدم اٹھانا چاہیے، 22جنوری کو پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی میں بھی نمبرزکا سوال اٹھایاگیا۔

پی ڈی ایم رہنما کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے حکومت سےعلیحدگی کااشارہ نہیں دیا تو عدم اعتماد کیسے ہوگا،کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ ن لیگ اور جےیو آئی کے کچھ رہنما اتحادیوں سے رابطےکریں گے۔

، پی ڈی ایم رہنما نے بتایا کہ 10 سے 15 پی ٹی آئی ایم این ایز ٹکٹ کی ضمانت پرساتھ دےسکتےہیں، وقتی فائدے کیلئے ہمیں اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹناچاہیے، ہمارااتحاد جس مقصد کیلئے تھا اسی پر رہنا چاہئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز سربراہی اجلاس میں رکھی جائیں گی۔

Comments