تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مسلم لیگ ن کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کردی

آئی ایم ایف کے انکار کے بعد حکومتی اتحاد تذبذب کا شکار ہوگیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر قرض دینے سے صاف انکار کے بعد حکومتی اتحاد تذبذب کا شکار ہوگیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کردی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ ن لیگ میں اکثریت کی رائے ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے فوری الیکشن کرائے چاہئیں کیونکہ بجٹ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پارٹی کی عوام میں غیر مقبول فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں کی اکثریت کا موقف ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کیں تو یہ پارٹی کیلیے سیاسی خودکشی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کا کسی حتمی فیصلے کیلیے اتحادیوں کی بیٹھک بلانے پرغور کر رہے ہیں، جس میں بجٹ سے متعلق بھی مشاورت کی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 دن میں اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بغیر اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پیٹرول مہنگا کیے بغیر قرض دینے سے انکار

رپورٹ کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں 7 روز سے جاری مذاکرات ختم ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی بحالی پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے مشروط کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -