The news is by your side.

Advertisement

‘ممکن ہے ن لیگ نے اپنے سینیٹرز کو کہا گیلانی کو ووٹ نہیں دینا’

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ خوش نہیں تھی کہ یوسف ‏رضاگیلانی آگے آرہے ہیں، ممکن ہےن لیگ نےجان بوجھ کر اپنےسینیٹرز کو کہا ہےگیلانی کو ووٹ ‏نہیں دینا۔

اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جتنی توجہ کیمرے ڈھونڈھنے پر ‏لگائی اس کا 25 سے 30 فیصد اپنے لوگوں پر دیتےاور ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتا دیتے تو اپوزیشن والے ‏رو نہ رہےہوتے، خوشی کی بات ہےڈپٹی چیئرمین کےووٹ میں ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہوا، جس ‏سے ظاہر ہوتا ہے اپوزیشن سینیٹرزکےسیکھنےکی صلاحیت کافی اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں 3بڑی جماعتیں ہیں جو کسی دوسرے کو آگے نہیں آنے دیتیں ن ‏لیگ خوش نہیں تھی کہ یوسف رضاگیلانی آگےآرہےہیں، ممکن ہےن لیگ نےجان بوجھ کر ‏اپنےسینیٹرز کو کہا ہےگیلانی کو ووٹ نہیں دینا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ سےجان چھڑانا چاہتی ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ‏ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں ہے،اب تمام سیاسی جماعتوں کوانتخابی اصلاحات کی طرف آنا چاہئے، ‏اپوزیشن کی لیڈرشپ مریم اور بلاول کے پاپا سےآگےبڑھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں