The news is by your side.

Advertisement

لیگی رکن اسمبلی نے اپنی پارٹی قیادت کیخلاف ہی ‘چارج شیٹ’ پیش کردی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ڈاہا نے اپنے ہی قیادت کے خلاف ‘چارج شیٹ’ پیش کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے نشاط ڈاہا نے کہا کہ قائد کے بغیر کوئی بھی پارٹی نہیں چلتی، پارٹی میں کس سےبات کرےکچھ نہیں پتہ، ن لیگ کی قیادت وقت ہی نہیں دےرہی۔

نشاط ڈاہا نے کہا کہ شہبازشریف، مریم نواز سمیت کوئی بات نہیں کر رہا، مسلم لیگ ن کاکوئی سینئرہےہی نہیں جس سےبات کریں، راناثنااللہ ہیں وہ بھی اسلام آبادمیں ہوتےہیں، قیادت گھر سے باہر ہی نہیں نکل رہی۔

جرات ہے توپارٹی سے نکال کردکھائیں، ناراض رکن اسمبلی نشاط ڈاہا کا ...

رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ قیادت ملاقات کا وقت دے رہی ہے نہ بات کر رہی ہے، شہبازشریف کوروناکی وجہ سے گھر سے باہرہی نہیں نکلتے، میرےساتھ اوربھی ایم پی ایزہیں جنہیں وقت نہیں دیاجارہا لیکن ہم چاہتےہیں مذاکرات ہوں ہمارےمسائل کاپوچھاجائے کیونکہ ہمیں عوام نےووٹ دیاہےانہیں جواب دیناپڑتاہے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کی جانب سےڈائریکشن دینے والا کوئی نہیں، پارٹی میں ہیں لیکن ہمیں پوچھنےوالاکوئی نہیں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں