اسلام آباد : قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت ن لیگ کے استعفے دینے والے2ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے مکر گئے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے استعفے منظور نہ کئے جائیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے شیر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے جاکر ڈھیر ہوگئے
ن لیگ کے ممبران قومی اسمبلی سجاد اعوان اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اس سلسلے میں تحریری درخواست دے دی۔
سجاداعوان اور مرتضیٰ جاوید کی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہمارے استعفے منظور نہ کئے جائیں، اس کے علاوہ ن لیگی ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات بھی کی۔
یاد رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک سابقہ بیان کہا تھا کہ اپنے ایم این ایز سے کہوں گی اسپیکرسے کہو یہ پڑے ہمارے استعفے انہیں قبول کرو، قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے24دسمبر کو خط لکھ کر دونوں اراکین اسمبلی کو طلب کیا تھا، استعفوں کی تصدیق یا تردید کیلئے7دن کی مہلت دی گئی تھی۔