اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

اسسٹنٹ کمشنر کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ، ن لیگ کا ایم پی اے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغواء کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم ن لیگی ایم پی اے کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہیں ملزم کو حراست میں لے لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی اور ان کے والد رانا احمد علی کی گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے میاں نوید کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی۔

عدالت نے شریک ملزم رانا احمد علی اور منیجر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاریوں کو کنفرم کر دیا، لاہور پولیس نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی ن لیگی ایم پی اے میاں نوید کو حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

۔ گزشتہ سماعت پر عدالت کے روبرو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پراسیکیوشن رانا تصور علی نے عدالتی حکم پر مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار قرار دیا تھا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواست گزاروں کے خلاف تھانہ سٹی پاکپتن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، اے سی خاور بشیر نے لیٹ نائٹ شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اس تقریب میں ایم پی اے بھی موجود تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر سے تقریب بند کروانے پر جھگڑا ہوا، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس نے اے سی کو تھپڑ نہیں مارا، سیاسی بنیادوں پر اس کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیآ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں