پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ملازم کی لاش کی برآمدگی‘ لیگی ایم پی اے کی نا اہلی کے لئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے شاہ جہاں کی نا اہلی کے لیے دائر کردہ درخواست پر پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کی نا اہلی کے لیے دائر کردہ درخواست جسٹس شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کی‘درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لیگی ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی کے گھر سے 15 سالہ ملازم کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی جو ایک سنگین جرم ہے ۔

ملازم قتل کیس، ن لیگی ایم پی اے کی بیٹی کی ضمانت منظور*

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ آئین کے تحت ہر شخص کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہےمگر ریاست نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی نے متوفی ملازم کی بہن کو بھی غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

درخواست گزار کے مطابق ان جرائم کی وجہ سے مسلم لیگی رکن اسمبلی پارلیمنٹ کا حصہ بننے کے اہل نہیں رہیں ‘ لہذا عدالت لیگی ایم پی اے شاہ جہاں کو نا اہل قرار دے کر گرفتاری کا حکم دے جبکہ کیس کے فیصلے تک شاہ جہاں اور ان کی بیٹی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی شاہ جہاں کی بیٹی فوزیہ کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازم سولہ سالہ اختر جاں بحق جبکہ اس کی گیارہ سالہ بہن شدید زخمی ہوگئی تھی، تشدد کا نشانہ بننے والی عطیہ کا کہنا تھا کہ ہم پرتشدد لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے کیا جاتا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں