تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

ن لیگ کے منحرف اراکین کا پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کرکے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور حکومت کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز مولانا غیاث الدین، فیصل نیازی، اشرف انصاری، یونس انصاری شریک تھے جب کہ ایم این اے حسین الہٰی، حافظ عمار یاسر اور پی ٹی آئی کے چیف وہپ عباس علی شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران اراکین نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے16 ایم پی اے پرویزالٰہی کیساتھ چلیں گے اور ہمارا پورا گروپ چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دے گا۔

اس موقع پر یونس انصاری اور مولانا غیاث الدین نے کہا کہ پرویز پرویزالٰہی نے ہمیشہ شرافت اور وضعداری کی سیاست کی ہے، کسی قربانی کی ضرورت ہو وہ بھی انشااللہ پیش کریں گے، ہم پرویزالٰہی کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں کامیابی عطا فرمائے۔

Comments