مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا -
The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہرسوا تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کریں گے۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور چیئرمین پی اے سی کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دیگر قائمہ کمیٹیز کے چیئرمین کی نامزدگی بھی کی جائے گی۔

شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

یاد رہے کہ رواں ماہ 4 ستمبر کو شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں الیکشن میں ہونے والے مبینہ دھاندلی پر کمیشن بنانے کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین نیب کی ملاقات کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھا کہ جس کا خود نیب میں کیس ہو وہ کیسے نیب کے چیئرمین سے مل سکتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں