تازہ ترین

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا، کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

ن لیگی سینیٹر نے بھی نئے الیکشن کے حق میں آواز بلند کردی

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی سینیٹ کے فورم پر نئے الیکشن کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سینیٹ اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی افراتفری پر خاموش نہ رہ سکے اور نئے انتخابات کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ لولی لنگڑی حکومت سے بہتر ہے کہ نیا الیکشن کرایا جائے۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ 43 سال ہوگئے ہم مسلسل حالت جنگ میں ہیں جب کہ کرسی کی جنگ پاکستان کو تباہ کر دے گی۔

ن لیگی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ ضیا نے بھی کہا تھا کہ الیکشن اس وقت ہوں گے جب نتائج مثبت ہوں گے۔ اس وقت لوگ مسئلے کا حل چاہتے ہیں، روایتی نالائقی نہیں چلے گی۔

Comments