The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ ن کا آئندہ 5سال میں معاشی ترقی کو 6.7 فیصد تک لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی جانب سے 5 سالہ معاشی پلان تیار لر لیا گیا اور آئندہ پانچ سال میں حکومت نے معاشی ترقی کو چھ اعشاریہ سات فیصد تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلند وبانگ دعوے کرنے والی مسلم لیگ ن نے نیا پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا، بارھواں پانچ سالہ پروگرام میں معاشی ترقی کیلئے صنعتوں اور سروسز پر توجی مرکوز کی گئی ہے۔

زراعت کے شعبےمیںترقی کا ہدف چار فیصد جبکہ برآمدات کو اڑتالیس ارب ڈالر تک لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ افراط زر کو سات فیصد اور بجٹ خسارے کو چار فیصد تک محدود رکھا جائےگا۔

معاشی پلان میں حکومت نے قرضے میں خاطر خواہ کمی کے اہداف رکھ دیئے گئے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح پندرہ فیصد تک مقرر کی گئی جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی کا ہدف مقرر کیا گیا ۔

دوسری جانب سیاسی حلقوں نےحکومت کے اس اقدام کو بے معنی قرار دیا ہے، حکومت کے پاس اب معاشی حکمت عملی کی تیاری کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں