The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو کے ریمارکس پر ن لیگ کا واک آؤٹ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ن لیگ نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر ‏دیا۔

ڈہرکی ٹرین حادثے پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گھوٹکی میں اتنا بڑا ‏سانحہ ہوا ہے، قومی اسمبلی میں گھوٹکی سانحہ پربات ہونی چاہیے، ن لیگ کاکاغذی عہدیدار کھڑا ‏ہو جاتا ہے یہ کاغذی عہدیدار ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہربندہ اپنی سیاست کیلئےکھڑا ہو جاتا ہے وزیر اور کاغذی ‏عہدیدار اپنی سیاست چمکانے کیلئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان سے بار بار جواب مانگتے ہیں آپ ہمیں بتا رہے ہیں آپ آرڈیننس منظور کرا ‏رہے ہیں اس حکومت میں باربار ریلوے کے حادثات کیوں ہو رہے ہیں، آپ گھوٹکی کےعوام ‏کیلئےدردودکھ محسوس کرتےہو؟

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ڈی ایس ریلوے نے 30 سے زائدخطرات کی نشاندہی کی تھی، نشاندہی ‏میں آج بھی اسی ٹریک پر واقعہ رونما ہوا، وزیراعظم خود کہتے تھےٹرین حادثے کے بعد وزیر ‏استعفیٰ دیتا ہے وزیراعٖظم آج تک اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں