The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ نے نیب کے قانون میں ترمیم کا بل واپس لے لیا

کراچی: قومی اسمبلی میں ن لیگ نے نیب کے قانون میں ترمیم کا بل واپس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کی جانب سے نیب کے قانون میں ترمیم کا بل واپس لیا گیا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ اپوزیشن کے فیصلے کے مطابق نیب ترمیمی بل واپس لے رہے ہیں، اب نیب قانون میں ترمیم نہیں چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں خرم دستگیر نے قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 بھی پیش کیا، بل کا مقصد ججز کی تعیناتی کا اختیار انتظامیہ سے واپس لے کر عدلیہ کو دینا ہے۔

مزید پڑھیں: نیا نیب آرڈیننس نہیں لانے دیں گے، مریم نواز

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت نہیں کی گئی، بل مزید کارروائی کے لیے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے نیب کا ظلم سہہ لیا اب حکومت کی باری ہے، نیب قانون میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیا نیب آرڈیننس نہیں لانے دیں گے، جو نیب اپوزیشن کے لیے تھا وہی اب حکمرانوں کے لیے بھی رہے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں