نوازشریف کی لندن آمد، لیگی کارکنان کا صحافیوں پر تشدد اور خواتین سے بد تمیزی

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن آمد کے موقع پر لیگی کارکنان نے خواتین سے بدتمیزی کی اور صحافیوں کو تشدد کانشانہ بنایا، لندن پریس کلب کے صدر نے نوازشریف سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف لندن پہنچے تو کارکنوں کی بدنظمی کے باعث میڈیا سے گفتگو نہیں کرسکے، لیگی کارکنان آپس میں لڑپڑے جبکہ ن لیگی کارکنوں کی جانب سے نہ صرف خواتین سے بدتمیزی کی گئی بلکہ میڈیا نمائندگان کا تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بے قابو لیگی کارکنوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اہل علاقہ نے پولیس طلب کرلی۔
برطانوی صحافیوں کا کہنا تھا کہ ان پر لیگی کارکنان کا تشدد سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ تھا۔ بدنظمی کےباعث نوازشریف میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے۔
کارکنان کی بدتمیزی پر لیگی عہدیداران نے میڈیا سے معافی مانگ لی۔
لندن پریس کلب کے صدر ارشد چیال نے صحافیوں سے بدتمیزی کی مذمت کی اور لیگی رہنماؤں کی معذرت نہیں ماننے سے انکار کرتے ہوئے نوازشریف واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔