تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ن لیگی کارکنوں کا شہباز گل پر حملہ ، سیاہی پھینک دی، انڈے مارنے کی کوشش

لاہور : مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور سیاہی پھینک دی جبکہ انڈے بھی مارے ، جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگی کارکن کی پٹائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل ہائی کورٹ میں ترک کمپنی کے ملازم کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے حوالے سے کیس کی سماعت کےلئے پیش ہوئے تو اس دوران مسلم لیگ نے کے کارکنوں نے انہیں انڈے مارنے کی کوشش کی جبکہ ایک کارکن نے سپاہی پھینک دی۔

جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے سیاہی پھینکنےوالی مسلم لیگ ن کے کارکن کی پٹائی کرڈالی ، جس پر احاطہ عدالت میں گھمسان کی لڑاٸی ہوگئی۔

جھگڑے کےدوران سیاہی ہھینکنے والا ن لیگی کارکن لہولہان ہوگیا جبکہ مسلم لیگ کی خواتین کارکن نعرے بازی کرتی رہیں اورپولیس سے الجھتی رہیں ۔

سابق ایم پی اے فرزانہ بٹ نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جبکہ تنویر چوہدری نے شہباز گل کی گاڑی پر جوتا اچھال دیا تاہم ہنگامہ آراٸی کے بعد پولیس اہلکار زخمی کارکن اوردیگر کو گاڑی میں بٹھا کرلے گئی۔

بعد ازاں شہبازگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ ن لیگی کارکنوں نے سیاہی پھینکی ہے یہ ان کے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

شہباز گل نے مریم نواز کو چیلنج کیا کہ اگر اب ایسی حرکت ہوٸی تو وہ ان کے گھر کے سامنے آکر پریس کانفرنس کروں گا ، اس ملک میں نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب نواز شریف الطاف حسین کی طرح بیرون ملک بیٹھ کر ہی یہ سب کر سکتے ہیں

دوسری جانب وفاقی وزرا نے شہبازگل پر سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی ، فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے تلخیاں بڑھیں گی، کالے کرتوت دوسروں پر سیاہی پھینکنے سے نہیں مٹیں گے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہےکہ ن لیگ کےٹھگوں نے شہبازگل پر حملہ کیا، اس طرح کے ہتھکنڈوں کا سہارا لینا ہی ردعمل کی حوصلہ افزائی کرے گا، ایسے ہتھکنڈے موجودہ سیاسی ثقافت کیلئےسازگارنہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا شہبازگل پرلیگی غنڈوں کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، لیگی غنڈے،قیادت کالےکرتوت چھپانےکیلئےکسی پرکالی سیاہی پھینک دیں گے ، ان کے کالے کرتوت چھپنے والےنہیں ہیں، آپ ڈاکوں اور جھوٹوں کا ٹولہ ہو۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں