جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

ن لیگ کو یقین دلانا چاہتے ہیں آپ کی حکومت کہیں نہیں جارہی، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر سیاستدان اور پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ آپ کی حکومت کہیں نہیں جارہی۔

اے آر وائی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ پریشان ہوجاتی ہے کہ پی ٹی آئی کے تعلقات اچھے ہوئے تو ان کا کیا ہوگا، انھیں یقین دلانا چاہتے ہیں کہ آپ کی حکومت کہیں نہیں جارہی، ہم چاہتے ہیں ن لیگ، پی پی اس عمل کا حصہ بنے جس سے درجہ حرارت کم ہو۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات کی بات کرتے ہیں، محمود مولوی، عمران اسماعیل و دیگرکی نظر میں ایسے مذاکرات کیلئے ماحول چاہیے جو ابھی نہیں، ہم سیاسی درجہ حرات تھوڑا بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی درجہ حرات کم کرنے کےلیے پی ٹی آئی ک وایک قدم پیچھے، حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا چاہیے، سیاسی و دیگراسیران کو قانونی حقوق دینے سے ماحول بہتر ہوگا، حکومت کو پی ٹی آئی کےساتھ انگیجمنٹ کرنی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ہی کہہ دیا گیا کہ وہ دہشتگردوں کےساتھ ہیں، سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے مخالفت کی گئی جو نہیں کرنی چاہیےتھی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بن گئے لیکن ان کی بانی سےملاقات نہیں کرنے دی جارہی، سہیل آفریدی نے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کووزیراعظم سے بھی رابطہ کرنا چاہیے، پی ٹی آئی رابطے نہیں کرےگی تو لانگ مارچ،استعفوں کےسوا اور کیا راستہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت اتنا زیادہ ہے کہ اس میں کوئی مذاکرات ممکن نہیں، پی ٹی آئی کے پرانے دوست سمجھتے ہیں رابطوں کو وہی لیڈ کرسکتے ہیں جو جیلوں میں ہیں، شاہ محمود، اعجاز چوہدری، محمودالرشید، یاسمین راشد رابطوں کا عمل کرسکتے ہیں۔

نئی پی ٹی آئی کو دیکھ لیا ہے، یہاں جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، نئی پی ٹی آئی کےلوگوں کو سیاست کی تعلیم بالغاں کےاسکول جانے کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نئی پی ٹی آئی کے لوگوں کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے، نئی پی ٹی آئی کے لوگوں نے اپنی چھوٹی لڑائیوں کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔

بانی پی ٹی آئی سے کہا تھا آپ کے جیل آنے سے 30،40 ملین ڈالرز کی معیشت بن گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یوٹیوبرز آپ کے نام پر پیسے بناتے ہیں، فنڈنگ ہورہی ہے، پی ٹی آئی کی یہ ناکامی ہے کہ یہ منفی مہم والوں سے خود کو الگ نہیں کرسکی۔

انھوں نے کہا کہ درجہ حرارت کم ہوتا ہے تو یہ منفی مہم چلانے والے دوبارہ آگ لگا دیتے ہیں، ہم ایک دن میں وزیر نہیں بنے تھے، ہم نے جدوجہد کی تھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 2018 میں ہماری جدوجہد کی وجہ سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی، ہماری اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کو لیک کیا گیا، ہم تو صر ف چاہ رہے تھے کہ بات چیت ہو، سمجھ آئے کیسے آگے جائیں۔

تصادم کی سیاست سے کسی کا فائدہ نہیں، سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے، عمران اسماعیل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں