بدین: پی ایس 59 میں مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کوشکست دےدی -
The news is by your side.

Advertisement

بدین: پی ایس 59 میں مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کوشکست دےدی

بدین: سندھ اسبلی کی نشست پی ایس انسٹھ کےسینتیس متنازع پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ کے نتائج کےمطابق مسلم لیگ نون کے اسماعیل راہو نے میدان مارلیا۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس انسٹھ کے سینتیس متنازع پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ کرائی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے اسماعیل راہونےآٹھ ہزارنوسوسڑسٹھ ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد نواز چانڈیو تیرہ ہزارچھیالیس ووٹ حاصل کرسکے۔ اسماعیل راہونےدوہزارووٹس سے کامیابی حاصل کرلی۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق اسماعیل راہو مجموعی طورپرچوالیس ہزارآٹھ سو تین ووٹ لے کرکامیاب ہوئےجبکہ پیپلز پارٹی کے محمد نواز چانڈیو بیالیس ہزارآٹھ سو چودہ ووٹ حاصل کرسکے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے اسمعیل راہو کی فتح کوکرپشن مافیا کی شکت قراردیاہے۔ نتائج کے اعلان کےبعد مسلم لیگ ن کے حامیوں نے بھنگڑےڈالےاورمٹھائیاں تقسیم کیں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں