وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دینے کے بعد مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ سے رہنما مسلم لیگ ق طارق بشیرچیمہ کی ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کس نےاطلاع دی کہ میں پارٹی سےناراض ہوں۔
ان سے سوال کیا گیا کہ فرخ حبیب نےٹوئٹ میں لکھاکہ طارق چیمہ دوریاں پیدا کر رہےتھے؟ تو انہوں نے جواب دیا میں نےفرخ حبیب سےمشورہ کیا ہو گا اس کو ناراضگی کا پتہ ہو گا۔
عدم اعتماد پر پارٹی سے اختلاف، طارق بشیر چیمہ کابینہ سے مستعفی
طارق بشیر چیمہ نے واضح کیا کہ کل استعفیٰ دے دیا ہے واپس نہیں لوں گا میں عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سمیت اپوزیشن کےکسی رہنماسےملاقات نہیں ہوئی، چوہدری صاحب کےساتھ ہوں ان کا ورکر ہوں۔