لاہور: وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی آج کل اپنی سیاست کے ساتھ فٹنس پر بھی دھیان دے رہے ہیں اُن کی سوشل میڈیا پر سخت ورزش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی خود کسی تعارف کے محتاج نہیں، مخالفین سے تلخ کلامی ہو پاپھر اپنی پارٹی سے محبت کا اظہار وہ ہمیشہ ایسا کچھ کرتے ہیں جو سب سے الگ اور منفرد ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی وفاقی وزیر مملکت اس قدر متحرک ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی بات کرنے سے گریز نہیں کرتے، مسلم لیگ ن کے جذباتی کارکن نے گزشتہ دنوں فیصل آباد میں ہونے والے پارٹی جلسے میں کارکنان کے کاندھوں پر کھڑے ہوکر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرالی تھی۔
مزید پڑھیں: مراد سعید اور عابد شیر علی میں تلخ کلامی
سیاست کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی آجکل اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کی سخت ورزش کی ویڈیو وائرل ہوئی جس دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عابد شیر علی نہایت مشکل اسٹنڈ کررہے ہیں جیسے کوئی اداکار یا مشہور شخصیت اپنی جسامت کو فٹ رکھنے کے لیے کرتی ہے، عام طور پر اس طرح کی ورزش شوبز اسٹارز 6 پیک بنانے کے لیے کرتے ہیں۔