تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...
Array

ہمیں گرفتاری سے نہ ڈراؤ، ہر قربانی دیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گرفتاری سے نہ ڈراؤ، ہر قربانی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران خود کو گوربا چوف ثابت کررہے ہیں، گوربا چوف نے بھی اصلاحات کے نام پر روس کو تباہ کیا، ان کو اصلاحات کی الف ب بھی نہیں پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو عملاً مفلوج کردیا گیا ہے، سی پیک کے پہلے فیز کے منصوبے مکمل ہوگئے ہیں، ہم نے برق رفتاری سے بجلی کمی پوری کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی تھی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ریلوے میں نئے سگنل لگنے تھے، ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر تک بڑھانی تھی، ریلوے کے لیے 40 ارب کا بجٹ کم کرکے 16 ارب کردئیے، ایم ایل ون کے لیے بجٹ میں فنڈ ہی نہیں رکھے گئے ہیں، ایم ایل ون منصوبے پر شیخ رشید کسے بے وقوف بنارہے ہیں۔

[bs-quote quote=”پچیس جولائی کو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”احسن اقبال” author_job=”رہنما مسلم لیگ ن”][/bs-quote]

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ضروری نہیں کہ جاری کھاتوں کا خسارہ نقصان دہ ہو، عمران خان پالیسیوں سے ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں، باجوہ صاحب سے کہوں گا حکومت انہیں غلط معلومات دے رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت کے پاس کوئی معاشی ٹیم نہیں ہے، ان کے پاس صرف کردار کشی اور انتقام کا ایجنڈا ہے، ورلڈ بینک نے کہا تھا پاکستان کی اقتصادیات 2018 اور 19 میں 6 فیصد رہے گی، اب کیوں پاکستان کی ترقی 2.8 فیصد تک گر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گرفتاری سے نہ ڈراؤ، ہم ہر قربانی دیں گے، کسی کو میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے نہیں دیں گے، ہمارے دور میں تحریک انصاف نے 200 سے زائد جلسیاں کیں، جلسوں کے دوران 24، 24 گھنٹوں کی کوریج لی، اب ہم پر جلسے کرنے پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم پاکستان، عوام اور آئین کی حفاظت کریں گے اور 25 جولائی کو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا، جس کی جڑیں عوام میں نہیں ہوں گی وہ زیادہ دیر چل نہیں پائے گا۔

Comments

- Advertisement -