پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

’ملک اس وقت مفادات کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت مفادات کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت ہمیں مثبت سیاست کی ضرورت ہے ہمیں پارٹی سیاست چھوڑنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہیے، پارٹی میں یا حکومتی سطح پر آئینی مدت کو طول دینے کی کوئی بات نہیں ہوئی، انتخابات کے التوا کی کوئی تجویز پارلیمنٹ میں اور کابینہ میں زیر بحث نہیں آئی۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت ایک اتحادی اور قومی حکومت ہے، الیکشن میں تمام جماعتیں اپنے منشور کے ساتھ حصہ لیں گی، ہر جماعت اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ بھی ہوسکتی ہے جہاں ضرورت ہوئی وہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ 9 مئی کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے اگر شاہ محمود قریشی کوئی مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی قیادت کو قوم سے معذرت کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اگر وہ اب بھی پیسے نہیں دیتا تو اس کی سیاسی وجوہات ہوں گی، ہم پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں