پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

این اے4 میں مسلم لیگ ن اورجے یوآئی ف کا مشترکہ امیدوارہوگا‘ گل نصیب

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما گل نصیب کا کہنا ہے کہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرس میں جے یوآئی ف کے رہنما گل نصیب نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت نےاداروں کوتباہ کردیا۔

گل نصیب نے کہا کہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پی ٹی آئی قوم کی رہنمائی سےمحروم رہےگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما امیرمقام نے کہا کہ جےیوآئی ف ہماری اتحادی جماعت ہے جبکہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں سپورٹ کرنے پرجےیوآئی ف کے شکرگزارہیں۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ تبدیلی کےدعوے کرنےوالوں کوعوام مسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کےنام پرعوام کودھوکہ دیا گیا الیکشن میں بھی پتہ لگ جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ این اے4 کےضمنی انتخاب میں مشترکہ انتخابی مہم چلائیں گے، ہم پہلےسے اتحادی اورایوان میں ایک ساتھ بیٹھےہیں۔


تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اگست کو پشاور کے حلقہ این اے 4 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں