تازہ ترین

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان میں قربتیں بڑھنے لگیں

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) میں قربتیں بڑھنے لگیں، ن لیگ کا وفد کل ایم کیو ایم مرکز کا دورہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا وفد کل شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کرے گا۔

[bs-quote quote=”ن لیگی وفد شام 4 بجے خالد مقبول صدیق اور رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرے گا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

ن لیگی وفد میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، ن لیگی وفد شام 4 بجے خالد مقبول صدیق اور رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت کا ساتھ چھوڑ کر سندھ حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی جسے ایم کیو ایم نے مسترد کردیا تھا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان حکومت کا ساتھ چھوڑے اور سندھ میں جو وزارت چاہتی ہے اس پر آکر بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرلے۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو کی یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے وزارت سے تو استعفیٰ دے دیا تھا لیکن ساتھ ہی اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

- Advertisement -