پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

یوٹیلٹی اسٹورز کے ٹرک ن لیگی امیدوار کے دفاتر پہنچا دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں یوٹیلٹی اسٹور کے ٹرک ن لیگی امیدوار کے دفاتر پہنچا دیے گئے.

لاہور میں یوٹیلٹی اسٹور کے ٹرک ن لیگی امیدوار کے دفاتر پہنچا دیے گئے اور عوام میں الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشیائے خورودنوش تقسیم کی جانے لگیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگی امیدوار کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر ملنے والی اشیا خوردونوش پی پی 170 کی عوام میں تقسیم کرنا شروع کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کے اندر شرم ہے تو ان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جتنی بھی ووٹر لسٹیں ہیں وہ بھی ان سب کو بتا دیا گیا ہے الیکشن کمیشن، پولیس سب ن لیگ سے ملے ہوئے ہیں۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ پولیس اہلکار پی ٹی آئی ووٹرز کو ڈرا دھمکا رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب روکنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے کہ اس طرح کے واقعات کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں