لاہور: پیپلزپارٹی کےرہنما اور سینیٹر اعتزازاحسن نےکہا ہےکہ نوازشریف اورمریم کے ساتھ اتنا بڑا دھوکا ہواجو میں نے اب تک کی سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے میاں صاحب اور مریم کو دھوکا دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم کے ساتھ اتنا بڑا دھوکا ہوا جو میں نے اب تک کی سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا، مسلم لیگ ن کی قیادت نے وہ کر دکھایا جو 1757 میں نواب سراج الدوالہ کے ساتھ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: کل نوازشریف کے استقبال کے لئے لوگ نہیں نکلے: خورشید شاہ
یہ بھی پڑھیں: لوگوں نے نوازشریف کا استقبال نہ کر کے زندہ دل ہونے کا ثبوت دیا، زعیم قادری
بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب جب بتایا گیا کہ جہاز روالپنڈی کی طرف جاچکا پھر بھی وہ نعرے لگاتی رہیں کہ ہم نوازشریف کے استقبال کیلیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نیب سے سزا یافتہ مجرم نے لندن روانگی سے قبل لیگی کارکنان سے اپیل کی تھی کہ وہ بڑی تعداد میں علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچیں، مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہزاروں افراد سڑکوں پر اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے نکلیں گے۔
اعتزاز احسن کہتے ہیں شہباز شریف نے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم کودھوکہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر جو سلوک شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ کیا وہ میں نے سیاسی تاریخ میں نہیں دیکھا۔ pic.twitter.com/llC0Ij459j
— waqar satti (@waqarsatti) July 14, 2018
خیال رہے کہ نوازشریف اور مریم گزشتہ روز لندن سے براستہ ابو ظہبی اور پھر پاکستان پہنچے جہاں انہیں جہاز کے اندر ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا اور پھر نیب عدالت سے استدعا کرنے کے بعد دونوں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔