The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ ن کا نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ جانے کا فیصلہ

لاہور: سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ ہم نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنما ایاز صادق کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف جمعے کو وطن واپس آرہے ہیں، وہ عدالتی فیصلے کے بعد گرفتاری دینے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنان استقبال کے دوران پر امن ہوں گے، ہم کسی قسم کی بدنظمی نہیں چاہتے، لیکن استقبال کے لیے ایئرپورٹ جائیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے نگراں حکومت پنجاب کو دھمکی دی اور خبردار بھی کیا۔


دو بڑے مجرموں کی واپسی، نیب نے گرفتاری کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، ٹیم تشکیل


ان کا کہنا تھا کہ آپ نے بھی یہاں رہنا ہے، آپ کو 2 ماہ کے لیے حکومت دی گئی ہے ساری عمر کے لیے نہیں، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری ہم آپ کو خبردار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ مجرم سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی کوٹھری سامنے دیکھتے ہوئے پاکستان واپس جارہا ہوں۔


جیل کو سامنے دیکھتے ہوئے بیٹی کے ساتھ وطن واپس جارہا ہوں، نواز شریف


علاوہ ازیں لاہور میں نواز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو وطن واپسی کے موقع پر لاہور پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری ڈیوٹی پرآنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں