پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

لیگی حکومت کوئی بھی کام مفت نہیں کرتی، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے یوم تکبیر کے موقع پر کہا کہ ہم اپنے ملک کا دفا موثر طریقے سے کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نے یوم تکبیر کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو ہم ٹھان لیں اسے ضرور حاصل کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن پاکستان ایٹمی قوت بنا اور ہم اپنے ملک کا دفاع موثر طریقے سے کرنا جانتے ہیں۔

- Advertisement -

یوم تکبیر کے موقع پر بھی انہوں نے مسلم لیگ نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ دور میں آئی پی پیز کو 486 ارب روپے جاری کیے گئے کیونکہ لیگی حکومت کوئی بھی کام مفت نہیں کرتی۔؎

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک سے فرار ہیں کیونکہ شوگر مافیا کی سرپرستی مسلم لیگ (نواز شریف) کے پاس تھی۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیرغور ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف احتساب سے بھاگنے کیلئے ہر قسم کا شوشہ اڑاسکتے ہیں، شہبازشریف کی الیکشن کی خواہش احتساب سے بچنے کیلئے ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں