وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی سے بجٹ پر باضابطہ تجاویز مانگ لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بجٹ تجاویز کی فراہمی کے لیے حکومت سے وقت مانگ لیا ہے، حکومت نے بجٹ سازی میں پیپلزپارٹی کو ساتھ رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
حکومت نے پی پی کی تجاویز بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی معاشی ٹیم نے بجٹ تجاویز پر کام شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو بجٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
حکومت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔


