تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’اداروں کی غلطیوں کا ملبہ ہم کیوں اٹھائیں‘

پنجاب میں بدترین شکست کے بعد مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اداروں کو ٹارگٹ کرنے کا بیانیہ اپنا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ اداروں کی غلطیوں کا ملبہ ہم کیوں اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں اب ہم سے عوام سوال کرتے ہیں کہ حکومت میں آکر ان چیزوں پر بات کیوں نہ کی۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کل حکومت ہارگئی اور نوازشریف کا بیانیہ جیت گیا ہے میں بھی کل کے فیصلے پرخوش ہوں کیونکہ زندہ قومیں ایسا ہی کرتی ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جماعتوں میں اداروں کے لوگ فیصلے کریں گے تو یہی کچھ ہوگا جو کل ہوا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں جب جاوید لطیف کے بیان سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

صحافی نے پوچھا کہ جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کی اس پر آپ کیا کہیں گے، رانا ثنا نے کہا کہ اسے چھوڑیں کوئی اور بات کریں۔

Comments

- Advertisement -