نوازشریف کی ممکنہ نااہلی،کلثوم نوازکووزیراعظم بنانےکی تجویز، ذرائع PMLN
The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کی ممکنہ نااہلی،کلثوم نوازکووزیراعظم بنانےکی تجویز، ذرائع

اسلام آباد: پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے اور سیاسی صورتحال میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد نوازشریف کی ممکنہ نا اہلی کے پیش نظر کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی تجویز دے سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بنانے اور نوازشریف کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی تجویز دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو مخصوص نشست پر منتخب کروانے کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ سے رائے طلب کی گئی جس پر انہوں نے اس اقدام کو آئینی قرار دیا۔

نمائندہ اے آر وائی اظہر فاروق کے مطابق کلثوم نواز کو مخصوص نشست پر منتخب کر کے قائد ایوان بنانے کے حوالے سے اسمبلی سیکریٹریٹ سے رائے طلب بھی کی گئی جبکہ اجلاس کے دوران گفتگو میں نوازشریف کے خلاف کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

ویڈیو دیکھیں

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو منتخب کروانے کے لیے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر موجود لیگی رکن اسمبلی سے استعفے طلب کیا جائے گا جس کے بعد پارٹی صدر کی سفارش پر کلثوم نواز کی اسمبلی رکنیت کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے اور قانونی جنگ لڑنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں