The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی رانا افضل انتقال کرگئے

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد افضل انتقال کرگئے۔

مسلم لیگ ن کے ترجمان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رانا افضل کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور اب سے کچھ دیر قبل وہ خالقِ حقیقی سے جاملے۔

مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی رانا محمد افضل کے انتقال کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر 22 فروری 1949 کوفیصل آباد میں پیدا ہوئے انہوں نے الیکٹریکل انجیئرنگ کی ڈگری 1971 میں این ای ڈی انجیئرنگ کالج اور یونیورسٹی کراچی سے حاصل کی بعد ازاں بلوچستان یونیورسٹی سے پالیٹیکل سائنس میں ماسٹر کیا۔ انہوں نے کمشن کا امتحان پاس کر کے 1971 سے 1976 تک پاکستان آرمی میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

رانا محمد افضل کو 1988 سے 1991 تک فیصل آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا وائس چیئرمین بننے کا موقع ملا۔

پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے جب وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ اور معاشی امور کی ذمہ داری دی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما 1997 سے 1999 اور 2008 سے 2013 تک پنجاب اسمبلی کا حصہ بھی رہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں