بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

طیارے میں لیگی رہنماؤں کی نعرے بازی، ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر، مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے طیارے میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں، جہاز میں لیگی رہنماؤں نے نعرے بازی کی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مزار قائد کا تقدس پامال کرنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر ضمانت پر رہا ہونے کے بعد لاہور روانگی کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں بھی انہوں نے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، مریم اورنگزیب ودیگر نے پرواز میں بغیر ماسک کے سفر کیا، فضائی میزبان نے ماسک کے استعمال کا کہا تو نظر انداز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کیس، سندھ حکومت کا دہرا معیار سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت طیارے میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر کو بٹھایا جارہا ہے لیکن کیپٹن (ر) صفدر اپنی سیٹ چھوڑ کر مریم کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ گئے۔

واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے مطابق مسافر اپنی سیٹ سے اٹھ کر دوسری سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتا، ایس او پیز خلاف ورزی پر مسافروں کے خلاف کپتان ایکشن لے سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس نے مزارِ قائد کا تقدس پامال کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں