تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”پاکستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے“

لندن: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان اداروں کےخلاف منظم مہم چلا رہے ہیں۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان اداروں کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں، عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال سے سنگین دباؤ اور مشکلات کا سامنا ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، تمام فیصلے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کرنا چاہتے ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہماری ترجیح ہے۔

رانا ثنا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہنمائی لینے کیلئے لندن آئے ہیں، فیصلے اتحادی حکومت کیساتھ ہونگے، کچھ باتیں فیس ٹو فیس ہوسکتی ہیں ویڈیولنک پر نہیں، ہمارا اپنا بھی ارادہ تھا کہ فیس ٹو فیس ملاقات کریں رہنمائی لیں، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خرچ پر لندن آئے اور اپنے خرچ پر قیام پذیر ہیں، ایک پیسہ بھی سرکاری خرچہ نہیں کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت اور سیاسی اقدار کو تباہ کیا، عمران خان قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے، نوازشریف نے واضح کیا ہے کہ آئین شکنوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، ان لوگوں کو افراتفری، انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔

Comments

- Advertisement -