The news is by your side.

Advertisement

’حمزہ شہباز درد دل رکھنے والا انسان ہے‘

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز ایک درد دل رکھنے والا انسان ہے وہ پنجاب کی خدمت کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں پنجاب کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا تھا، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ نواز اور شہباز شریف سرخرو ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا جس کے نتیجے میں عوام کو بزدار جیسا وزیر اعلیٰ ملا، عثمان بزدار صرف نام کے ہی وزیر اعلیٰ تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارا سرشرم سے جھک گیا اسمبلی کو تالے لگائے گئے، چوہدری پرویزالہٰی میرے بزرگ ہیں، آپ تو ایک سینئرسیاستدان ہیں آپ نے کس طرح ساتھ دیا؟ آپ نے کیوں آئین شکن عمران خان کا ساتھ دیا۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز قائدایوان منتخب

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے پہلے سویلین آمرکا اعزازعمران خان نے حاصل کیا، یہ پہلا سویلین ہے جس نے آئین پاکستان توڑا، عمران خان آئین توڑنے کاداغ ماتھے پرسجاچکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سازش ہوئی عثمان بزدارکو ہٹا دیا گیا، سازش ہوئی اپنی ہی حکومت آئین توڑ کر گرادی، عمران نے اپنے ہی گورنرکو فارغ کردیا کیا یہ عالمی سازش تھی؟ سازش کےتحت سب کام خود کیے الزام اپوزیشن پرلگا رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں