تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پیٹرول کی قیمت میں‌ اضافہ ہو تو وزیراعظم چور ہے، مریم نواز کی پرانی ویڈیو وائرل

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ماضی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں‌ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ اضافہ کرنے والوں‌ کو چور کہہ کر مخاطب کررہی ہیں.

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اپوزیشن اور شہریوں کی جانب سے حکومت پر تنقید کی جارہی ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 57 پیسے کمی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا تھا۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ماضی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ جب پیٹرول اور آٹے کی قیمت بڑھے تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے۔

جب مریم نواز نے یہ الفاظ کہہ تھے اس وقت تحریک انصاف کی حکومت تھی اور عمران خان وزیراعظم تھے۔

اب پی ڈی ایم اتحاد کی حکومت ہے جس کے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ہیں  اتحادی جماعت پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی جانب سے بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -