جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

بہاولنگر: نومنتخب ن لیگ کے ایم این اے کی غنڈہ گردی پر مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے عالم داد لالیکا کی غنڈہ گردی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے این اے 167 سے امیدوار عالم داد لالیکا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، عالم داد لایکا نے پولنگ اسٹیشن نمبر 54 پر اہلکار سے نازیبا رویہ اختیار کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار عالم داد لالیکا ڈیوٹی پر مامور کیپٹن یاسر کو دھکا دے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور فوجی افسر سے نازیبا رویہ اپنایا۔

عالم داد لالیکا کی غنڈہ گردی کے خلاف فوجی جوان ظہیر حسین کی مدعیت میں تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیا، مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے حفاظتی ضمانت کے لیے سیشن جج سے رجوع کرلیا۔

واضح رہے کہ این اے 167 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عالم داد لالیکا کا مقابلہ پی ٹی آئی ممتاز متیانہ سے تھا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عالم داد لالیکا نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دے دی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں