ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

مسلم لیگ ن کا نصب العین عوامی خدمت ہے، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت ہے، ہمارا نصب العین عوام کی خدمت ہے اور اس کے لیے ہم رات دن محنت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر حکومت کی کوئی ترجیح نہیں، صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے صوبے میں امن عامہ یقینی بنانے کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں، مساجد امام بارگاہوں سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور شرپسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا دشمن امن کے خلاف سازشیں کررہا ہے مگر عوام مسلم لیگ ن پر بھروسہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں، عوام کو اس بات کا علم ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالا اس لیے آج بھی ن لیگ  ملک کی سب مقبول اور بڑی سیاسی جماعت ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیازی صاحب کی الزام تراشی اور منفی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہونے والی ہے اس لیے مایوس عناصر ڈوپتی سیاسی کشتی کو بچانے کے لیے ہاتھ پیر مار رہے ہیں، جھوٹ اور انتشار پھیلانے والے عناصر کا مقدر رسوائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں