site
stats
پاکستان

نئے وزیراعظم کا انتخاب، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا فاروق ستار سے رابطہ

کراچی : اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کو اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے بھی نواز شریف کا مفاہمتی پیغام فاروق ستارکوپہنچا دیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد آئین اور قانون کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں اوراس وقت سیاسی جوڑ توڑعروج پر ہے۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی میں 23 نشستیں رکھنے والی ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کے لیے دونوں بڑی جماعتیں سرگرم ہو گئی ہیں تاہم دیکھنا یہ ہے کہ قائد سے لاتعلقی اور شکست و ریخت کا شکار ایم کیوایم کا جھکاؤ کس جانب ہوتا ہے اوراس مفاہمت کے نتیجے میں وہ کیا حاصل کرپاتی ہے۔

اس حوالے سے آج قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کے لیے بلائے گئے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

جس پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہو گا اور نئے وزیراعظم کے لیے کس کو ووٹ دینا ہے یا اپنا امیدوارلانا ہے اس کا جلد فیصلہ کرلیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے بھی ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ کر کے نواز شریف کا مفاہمتی پیغام پہنچایا اورعبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حمایت کی درخواست کی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مسلم لیگی (ن) کے رہنما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی امیدوار کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی سے مشاورتی عمل کے بعد کرے گی جس کے بعد جلد آپ کواپنے فیصلے سے آگاہ کردوں گا۔

خیال رہے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد یکم اگست کو ہونے والے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لانے کے لیے ابھی مشاورت میں مشغول ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top