ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

شہباز شریف نے پارٹی عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، مریم نواز نائب صدر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مقرر ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے تحت پارٹی عہدے داروں کا اعلان کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی عہدے داروں کی تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ہوں گے۔

حمزہ شہباز، پرویز رشید، رانا تنویر حسین، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، عابد شیر علی اور محمد زبیر ن لیگ کے نائب صدر مقرر ہو گئے ہیں جب کہ اسحاق ڈار انٹرنیشنل افیئرز کے صدر ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق مریم اورنگ زیب سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مقرر کی گئیں، رانا ثنا اللہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال ن لیگ کے جنرل سیکریٹری ہوں گے جب کہ اویس لغاری ن لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقرر کر دیے گئے ہیں۔

شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، اسحاق ڈار، مفتاح اسماعیل اور مشاہد حسین ن لیگ اکنامک ایڈوائزی کونسل میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے لندن جانے کے بعد قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کا معاملہ اٹھ گیا ہے جس پر اسمبلی میں دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں پی پی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ رانا تنویر حسین کو چیئرمین پی اے سی بنایا جائے گا جب کہ شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں