بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

شہباز شریف کی گرفتاری، ن لیگ کے رہنماؤں نے پنجاب اسبلی پر دھاوا بول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر ن لیگ کے رہنماؤں نے احتجاج کیا، رہنما اسمبلی کے مرکزی گیٹ کو لاتیں مارتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر ن لیگ کے رہنماؤں نے احتجاج کیا، ارکان حفاظتی بلاکس اور خاردار تاریں عبور کرگئے، ارکان پنجاب اسمبلی کا گیٹ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے مرکزی گیٹ کو لاتیں مارتے رہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف آج سہ پہر اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس بلایا گیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا مرکزی گیٹ سیمنٹ کی بوریوں اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کردیا گیا تھا۔

- Advertisement -

مرکزی گیٹ بند ہونے کے سبب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے دیواریں پھلانگ کر اسمبلی احاطے میں داخلے کی کوشش کی اور بعض اراکین رکاوٹیں عبور کرکے اسمبلی گیٹ تک بھی پہنچ گئے، بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھے ن لیگ کے اراکین کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے ووٹوں پر ڈاکے کو عوام کے سامنے بے نقاب کردیا، آپ نے پنجاب کے ساتھ مذاق کیا، قانون کی دھجیاں اُڑائیں، اسمبلی کے باہر بیٹھے ہیں جلسے بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں